٩دہ پاڑہ

 *ایک دن استاد نے کلاس میں* *بورڈ پر نو 9 کا پہاڑا لکها* ،

 *9 × 1 = 7* 

 *9 × 2 = 18* 

 *9 × 3 = 27* 

 *9 × 4= 36* 

 *9 × 5 = 45* 

 *9 × 6 = 54* 

 *9 × 7 = 63* 

 *9 × 8 = 72* 

 *9 × 9 = 81* 

 *9 ×10= 90* 

 *لکهنے کے بعد بچوں کو دیکها تو* *بچے استاد پر ہنس رہے تهے،* *کیوں کہ پہلی لائن غلط* *تهی.* 

 *استاد نے بچوں کو خاموش ہونے* *کا اشارہ کرتے ہوئے کہا* *میں نے پہلی لائن جان بوجھ کر* *غلط لکھی ہے کیونکہ میں* *تمهیں اس کے ذریعہ ایک* *بہت اہم اور تجربہ کی* *بات بتانا چاہتا ہوں، وہ یہ کہ* *دنیا بهی تمهارے ساتھ یہی* *سلوک کرے گی، تم دیکھ سکتے* *ہو میں نے نو بار صحیح* *لکها جو تم نے نظر* *انداز کر دیا مگر وہ ایک غلطی* *پکڑ لی اور اس ایک* *غلطی پر ہنس رہے ہو اور میرا* *مذاق بنا رہے ہو* .

*دنیا بهی تمهاری 9 خوبیوں کو چهوڑ کر ایک غلطی پر نظر رکهے گی اور اسی پر طعنہ دے دے کر تمهارا جینا حرام کردے گی ..*

Comments

SAFT-IN