بیگم اور شوہر
*ایک صاحب کہتے ہیں کہ دفتر جاتے ہوئے روزانہ ان کی بیگم انہیں کچھ نہ کچھ یاد دلاتی تھی کہ "آپ چابی بھول کر جا رہے ھیں، اپ نے اپنی گھڑی نہیں اٹھائی، آپ کا پرس یہیں رہ گیا ھے " وغیرہ وغیرہ۔*
*کہتے ہیں میں بڑی شرمندگی محسوس کرتا تھا، ایسے لگتا تھا جیسے میری بیوی مجھے عقل سے پیدل سمجھ کر یہ چیزیں یاد دلاتی ھے۔*
*ایک رات کو سونے سے پہلے میں نے اپنے ساتھ لیجانے والی ھر چیز کی ایک لِسٹ بنائی، صبح اُٹھ کر لسٹ کی ایک ایک چیز کو نشان لگا کر جیب میں ڈالا اور کار میں جا کر ابھی بیٹھا ھی تھا کہ،*
*دروازے پر بیگم نمودار ھوئی اور ایک شان سے اپنے سر کو ہلاتے ھوئے مجھے طنزیہ نظروں سے دیکھا۔ میں نے بھی وہیں سے بیٹھے بیٹھے اُسے کہہ دیا کہ بس بہت ہو گئی: آج میں کچھ نہیں بھولا اور تمہاری اُن سب گزشتہ یاد دھانیوں کا بہت شکریہ۔*
*بیگم بولی: چلو وہ تو ٹھیک ہے لیکن اب واپس آکر دوبارہ سے سوجاؤ کیونکہ آج اتوار ھے۔*.😂😂😂
Comments
Post a Comment