ھمیشہ جوان رھیں

 ہم انسان کی زندگی کو نمبرز میں طے ضرور کر سکتے ہیں کہ فلاں بیس سال کا فلاں پچاس سال کا ہے فلاں سو سال کا ہے لیکن انسان کی فیلنگز کو ہرگز کسی نمبر میں طے نہیں کیا جا سکتا جب تک فیلنگز کو نمبرز میں نہیں لاتے ہم ستر سال کے بھی جوان کہلاتے ہیں جبکہ جب  فیلنگز کو نمبرز میں ڈھال لیتے ہیں تو بعض اوقات ایک اٹھارہ بیس سال کا جوان بھی خود کو سو سال کا بوڑھا تصور کر لیتا ہے۔۔۔

یہ سب ہمارے ذہنی خرافات ہیں ہم چاہیں تو ستر سال میں بھی خود جوان تصور کر کے تندرست توانا زندگی گزار سکتے اور اگر ہم نا چاہیں تو بیس سال کی عمر میں بھی پچاس سال کے بوڑھے بن کر بدترین زندگی گزار سکتے ہیں ہم بوڑھے ہیں یا جوان ہیں یہ بات صرف ہمارا ذہن طے کرتا ہے جسم طے نہیں کرتا کیونکہ میں نے نوے سال کے ایک بزرگ کو بھی لو میرج کرتے دیکھا ہے اور میں نے ایک ستر سال کی عمر رکھنے والے بظاھر بزرگ آدمی کو باڈی بلڈنگ کرتے دیکھا ہے یہ ایسے بزرگ ہیں جنہوں نے خود کو ذہنی طور پر جوان سمجھا ہے اسی وجہ سے زندگی میں اچھے سے سروائیو کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔۔۔

آپ کسی بھی عمر کے نمبر میں داخل ہیں آپ جوان ہیں اپنے آپکو جوان سمجھے گے تو زندگی میں اچھے سے سروائیو کریں گے اگر ظاہری خدوخال کو مدنظر رکھیں گے تو ہو سکتا ہے جلد ہی آپ زندگی سے اکتا جائیں اور بیماریاں آپ کو چاروں اطراف سے گھیر لیں اور آپ موت مانگنے پر مجبور ہو جائیں۔۔۔!!!

Comments

SAFT-IN