مرشد

 پیر کامل سے


ہر انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی پیر کامل (استاد, رہنماء) کی ضرورت پڑتی ہے۔ کبھی نہ کبھی انسانی زندگی اس موڑ پہ آ کر ضرور کھڑی ہو جاتی ہے جب یہ لگتا ہے کہ ہمارے لبوں اور دل سے نکلنے والی دعائیں بے اثر ہو گئی ہیں۔ ہمارے سجدے اور ہمارے پھیلے ہوئے ہاتھ رحمتوں اور نعمتوں کو اپنی طرف موڑ نہیں پا رہے۔ یوں لگتا ہے جیسے کوئی تعلق تھا، جو ٹوٹ گیا ہے پھر آدمی کا دل چاہتا ہے کہ اب اس کے لئے کوئی اور ہاتھ اُٹھائے، کسی اور کے لب اس کی دعا اللہ تک پہنچائیں، کوئی اور اللہ کے سامنے اس کے لئے گڑ گڑائے، کوئی ایسا شخص جس کی دعائیں قبول ہوتی ہوں، جس کے لبوں سے نکلنے والی التجائیں اس کے اپنے لفظوں کی طرح واپس نہ موڑ دی جاتی یوں بھر انسان پیر کامل کی تلاش شروع کرتا یے، بھاگتا بھرتا یے، دنیا میں کسی ایسے شخص کے لئے جو کاملیت کی کسی نہ کسی سیڑھی پر کھڑا ہو۔


اقتباس: عمیرہ احمد کے ناول "پیر کامل سے

Comments

SAFT-IN